Pad Thai Noodles in Urdu


Pad Thai Noodles


Ingredients



رائس نوڈلز دو سو گرام

چکن بریسٹ ایک (باریک سلائس کر لیں)

پیاز ایک (سلائس)

شملہ مرچ ایک (لمبائی میں کاٹ لیں)

گاجر دو (لمبائی میں کاٹ لیں)

ہری پیاز دو (ایک ایک انچ کے پیس کاٹ لیں)

بینز اسپراؤٹس ایک کپ

تیل ایک چوتھائی کپ

نمک ایک چائے کا چمچ

ادرک ایک کھانے کا چمچ (کرش کر لیں)

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

بھنی اور پسی مونگ پھلی دو کھانے کے چمچ

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

شوگر سیرپ بنانے کے اجزا:

چینی دو کھانے کے چمچ

تھائی ریڈ کری پیسٹ دو کھانے کے چمچ

پانی چار کھانے کے چمچ

سوس بنانے کے اجزا:

پانی ایک چوتھائی کپ

املی کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ






  • METHOD

  • املی کا پیسٹ بنانے کا طریقہ: ایک باؤل میں املی پیسٹ اور فش سوس کو پانی کے ساتھ مکس کر کے رکھ دیں۔

    رائس  نوڈلز کو بیس منٹ کے لیے گرم پانی میں بھگونے کے بعد خشک کر لیں۔

    ترکیب:

    تیل کو تیز آنچ پر گرم کر لیں۔

    اب اس میں کرشڈ ادرک اور کٹی ہوئی چکن ڈال دیں اور ایک منٹ تک پکائیں۔

    اس کے بعد اس میں کٹی سبزیاں، ریڈ کری پیسٹ، نمک، لال مرچ، سویا سوس، املی کا پیسٹ اور شوگر سیرپ شامل کر دیں۔

    اسے نوڈلز میں مکس کر لیں۔

    اب اسے تیز آنچ پر پکائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔

    کسی ڈش میں نکال لیں اور کرش کی ہوئی مونگ پھلی کے ساتھ گارنش کر کے پیش کریں

    Post a Comment

    0 Comments